پشاور: خیبرپختونخوااسمبلی نے نجی سکولوں کو قابومیں رکھنے کےلئے ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام سمیت پانچ بلوں کی منظوری دیدی ہے بلین سونامی ٹری کے حوالے سے حکومت نے واضح کیاہے کہ شجرکاری کے حوالے سے یہ دنیا کاچوتھابڑامنصوبہ ہے.
خیبرپختونخوااسمبلی نے پرائیویٹ سکولزریگولیٹری اتھارٹی سمیت پانچ بلوں کو متفقہ طور پر منظورکیاریگولیٹری اتھارٹی کے تحت نجی سکولوں کے فیسوں کا تعین اور درجہ بندی اب اتھارٹی کریگی۔
صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن اراکین مفتی جانان،سرداربابک،لطف الرحمن اور ستارخان نے شجرکاری کے حوالے سے تحریک انصاف کے شروع کردہ بلین سونامی ٹری منصوبے میں بدعنوانی کی نشاندہی کی اورواضح کیاکہ اس منصوبے کامقصدکچھ لوگوں کوخوش کرناتھا۔جواب میں مشیر برائے جنگلات اشتیاق ارمڑ نے کہاکہ شجرکاری کے حوالے سے بلین سونامی ٹری منصوبہ دنیا کاچوتھابڑامنصوبہ ہے 85کروڑدرخت لگائے جاچکے ہیں اور2018ءتک ایک ارب سے زائد درخت لگائے جائینگے۔