ترکی نے احتجاجاََ امریکا سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

01:12 PM, 24 May, 2017

انقرہ: ترکی نے امریکا سے احتجاج کرتے ہوئے اپنا سفیر واپس بلا لیا اور انقرہ میں امریکی سفارت خانے وزارت خارجہ طلب کر کے احتجاج بھی کیا گیا۔ گذشتہ ہفتے ترک صدر نے امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کی،ترک صدر کے پہنچتے پر وائٹ ہاوس کے باہر متعدد افراد نے ترک صدر کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی بھی کی جس پر ترک صدر کے محافظوں اور مظاہرین کے درمیان ہنگامے شروع ہو گئے۔جھڑپوں کے دوران ترک صدر کے محافظوں نے مظاہرہ کا لاتیں اور گھونسے بھی مارے۔
دوسری طرف واشنگٹن کی میٹر وپولیس نے موقع پر پہنچ کر ترک صدارتی محافظوں سے جارحانہ رویہ اختیار کیا اور امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بھی ترک صدر کے محافظوں پر تنقید کی اور کہ امریکا میں ہر شخص کو آزادی ہے،مظاہرین پر تشد د کی مذمت کرتے ہیں۔
ترک وزارت خارجہ کے حکام نے بھی امریکی محکمہ خارجہ کو مراسلے میں کہا کہ وائٹ ہاوس کے سامنے سیکیورٹی واقع اورمیٹرو پولیٹین پولیس کے جارحانہ رویے کی وضاحت طلب کی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں