اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل کی عمران خان سے ملاقات ہوئی۔ نذر گوندل گزشتہ روز نور عالم خان کے ساتھ آنے والے وفد میں شامل تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے نذر گوندل کی عید کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ہے۔ نذر گوندل کی عمران خان سے ملاقات کو میڈیا سے خفیہ رکھا گیا۔
مرتضی ستی کے بعد نور عالم خان نے کل تحریک انصاف جوائن کی تھی۔ پیپلز پارٹی کے نذر گوندل بھی جلد تحریک انصاف جوائن کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
واضح رہے گزشتہ دنوں میڈیا میں خبریں گردش کرتی رہی ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لیں گی تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی خبر سامنے نہیں آئی۔
یاد رہے مسلم لیگ کے اہم ترین اور پرانے سندھی سیاستدان اسماعیل راہو اور اسکے بعد سابق وزیر اعلیٰ پنجاب غلام مصطفی کھر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں