کراچی: کراچی میں جان لیوا لوڈ شیڈنگ اوپر سے اوور بلنگ جماعت اسلامی آج کے الیکٹرک کے خلاف پھرپور احتجاج کرے گی۔ شاہراہ فیصل نرسری پر دھرنا دیاجائے گا جس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کہتے ہیں کے الیکٹرک ایسا مافیا بن گیا جسے کوئی لگام دینے والا نہیں۔ پر امن احتجاج اور دھرنے کو روکنے کی کوشش کی گئی تو تمام تر ذمہ داری سندھ حکومت اور انتظامیہ پر عائد ہو گی۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی میں کوئی شارٹ فال نہیں اور نہ ہی لوڈ شیڈنگ کا کوئی جواز ہے۔ کے الیکٹرک اپنے تمام پاور پلانٹس چلا دے تو کراچی سے لوڈ شیڈنگ مکمل طور پر ختم ہو سکتی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا تھا تاہم شارع فیصل پر احتجاج کو پولیس نے ناکام بنانے کے لیے کئی کارکنان کو حراست میں لیا تھا جس سے صورتحال مزید ابتر ہو گئی تھی اور کراچی کی اہم ترین شاہراہ پر کئی گھنٹے تک ٹریفک کی روانی معطل رہی تھی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں