اسلام آباد:پاک فضائیہ نے بھارتی ائیر چیف کی گیڈر بھبکیوں پر رد عمل دیتے ہوئے اپنے تمام اگلے مورچوں پر موجود فارورڈ ائیر بیسز آپریشنل کر دئیے ہیں۔میڈیا ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ دشمن کی کسی بھی کاروائی کا منہ توڑ جواب دے گی اور اسکے لیے پاک فضائیہ مکمل طور پر تیار ہیں
تفصیلا ت کے مطابق بھارتی ائیرچیف کی دھمکیوں کے پیش نظر پاک فضائیہ کے تمام فارورڈ آپریٹنگ بیسزمکمل آپریشنل کردیئے گئے ہیں اور مختلف جنگی طیاروں کی تربیتی پروازیں جاری ہیں۔
ایئرچیف مارشل سہیل امان سیاچن محاذ کے قریب اسکردو میں فارورڈ آپریٹنگ بیس پر آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے پہنچے،ائیر چیف نے اس موقع میراج طیارہ اُڑا کر جنگی مشقوں میں حصہ بھی لیا اس موقع پر سہیل امان فضائی سرحدوں کی حفاظت مامور جوانوں کے جذبے کوسراہا۔
بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایئرچیف سہیل امان نے کہا کہ ہم سال کے ہر لمحے میں تیار ہیں، یہ معمول کی آپریشنل سرگرمیاں ہیں اور ہمیں کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ ہم کیا کر سکتے ہیں اور قوم کو دشمن سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
یاد رہے گذشتہ روز بھارتی ائیر چیف نے بھارتی فضائیہ کو تیار رہنے کا حکم دیا تھا اس حکم کے بعد بھارت نے اپنے تمام فارورڈ ائیر بیس آپریشنل کر دیئے تھے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں