کراچی: کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ پر خونین ٹینکر حادثے نے تین جانیں لے لیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹینکر نے ایک میاں بیوی کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہو گئے اور اسپتال منتقل ہونے سے پہلے ہی دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت قیوم اور زینب کے نام سے ہوئی ہے۔ زینب نے زخمی حالت میں بچے کو جنم دیا مگر نوزائیدہ بچہ بھی جانبر نہ ہوسکا۔
پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کیا اور لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس حکام ٹینکر کے ڈرائیور کی تلاش کر رہے ہیں۔