پروفیسر کا حیران کن ڈانس، طلبہ کے لئے سرپرائز، ویڈیو وائرل

05:52 PM, 24 Mar, 2025

بنگلورو: بھارت کے شہر بنگلورو میں گلوبل اکیڈمی آف ٹیکنالوجی کے پروفیسر پشپا راج کا ایک شاندار ڈانس وائرل ہوگیا۔ ویڈیو میں پروفیسر پشپا راج نے پروگرام کے دوران طلبہ کے سامنے ہپ ہاپ ڈانس پرفارم کیا، جس نے وہاں موجود طلبہ کو حیرت میں ڈال دیا۔

پروفیسر نے بیٹ باکس مکس گانے پر ڈانس کیا، جس پر طلبہ نے انہیں داد دی اور ویڈیو انٹرنیٹ پر شیئر کی گئی۔ وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو لاکھوں افراد نے دیکھا، اور صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کیے۔

کچھ صارفین نے پروفیسر کی اس انوکھی صلاحیت کو سراہا اور دیگر اساتذہ کو مشورہ دیا کہ وہ بھی اپنے اندر چھپی صلاحیتوں کو دکھائیں۔ ایک صارف نے لکھا، "پروفیسر کو اب ڈانس کی کلاسز بھی دینی چاہیے۔"

مزیدخبریں