انسٹاگرام میں نیا اے آئی فیچر، کمنٹس لکھنے میں مددگار

انسٹاگرام میں نیا اے آئی فیچر، کمنٹس لکھنے میں مددگار

کیلیفورنیا:انسٹاگرام نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی ہے اور کمنٹس لکھنے میں معاونت فراہم کرتا ہے۔ یہ فیچر اس وقت صرف منتخب صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

میٹا کی جانب سے اس سے قبل فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ میں اے آئی فیچرز متعارف کرائے جا چکے ہیں، اور اب میٹا کا ارادہ ہے کہ صارفین اس ٹیکنالوجی کو اپنے دوستوں سے بات چیت کرنے میں بھی استعمال کریں۔

انسٹاگرام کا نیا فیچر "رائٹ ود میٹا اے آئی" کے نام سے جانا جاتا ہے، جسے صارفین کسی پوسٹ کے نیچے موجود پینسل آئیکون پر کلک کر کے استعمال کر سکتے ہیں۔ اس آئیکون پر کلک کرنے سے، صارفین کو میٹا اے آئی تک رسائی حاصل ہوتی ہے جو تصویر کا تجزیہ کرکے کمنٹس کے لیے تجاویز فراہم کرتا ہے۔

میٹا کے ترجمان کے مطابق، کمپنی مختلف ایپس میں اے آئی فیچرز کی آزمائش کرتی رہتی ہے تاکہ صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔