بریانی میں فروٹ چاٹ ملا کر کھاتی ہوں، حرامانی کا انکشاف

بریانی میں فروٹ چاٹ ملا کر کھاتی ہوں، حرامانی کا انکشاف

کراچی:اداکارہ حرامانی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بریانی میں فروٹ چاٹ ملا کر کھاتی ہیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ وائرل ویڈیو میں  حرامانی نے کھانے کی اپنی منفرد پسند کا ذکر کیا۔ انٹرویو کے دوران حرامانی نے بتایا کہ "میں بریانی میں زردہ اور فروٹ چاٹ ملا کر کھاتی ہوں۔" میزبان نے حیرانی سے سوال کیا کہ "بریانی میں فروٹ چاٹ کون ملا کر کھاتا ہے؟" تو حرامانی نے جواب دیا کہ "میں ایسی ہی ہوں، میرے شوہر مانی بھی یہی سوال کرتے ہیں اور جب میں انہیں بریانی میں فروٹ چاٹ پیش کرتی ہوں، وہ کہتے ہیں کہ تم یہ مجھے کیوں پیش کرتی ہو؟"

حرامانی نے مزید وضاحت کی کہ "مجھے میٹھا بہت پسند ہے اور شاید اسی وجہ سے میں ایسا کرتی ہوں۔" اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین مختلف ردعمل دے رہے ہیں، کچھ انہیں معصومیت سے دیکھتے ہوئے تعریف کر رہے ہیں، جبکہ دیگر اس غیر معمولی ترکیب پر حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔