وزیراعظم نے رمضان ریلیف پیکیج کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت دے دی

وزیراعظم نے رمضان ریلیف پیکیج کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت دے دی

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج 2025 کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پیکیج کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت دی۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ اب تک 63 فیصد مستحقین کو رقم فراہم کی جا چکی ہے، اور اس سلسلے میں تمام دستاویزی تفصیلات بھی مکمل ہیں۔ پیکیج کے حوالے سے 2224 ملازمین ڈیوٹی پر تعینات ہیں اور ڈیڑھ ملین سے زائد مستحقین کو ٹیلیفون کالز کی جا چکی ہیں۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ رمضان ریلیف پیکیج کو پورے پاکستان بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بلا تفریق متعارف کرایا گیا ہے اور اس کی شفافیت کو مزید بہتر بنانے کے لیے سٹیٹ بینک آف پاکستان، نادرا اور دیگر ٹیک اداروں کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے اس پیکیج کے نفاذ کے لیے ڈیجیٹل والٹ کے سہل اور شفاف نظام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس ماڈل کو دیگر حکومتی سکیموں میں بھی اپنایا جائے۔