گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والے متعدد بلوں کی توثیق کر دی

گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والے متعدد بلوں کی توثیق کر دی

لاہور:گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والے متعدد بلوں کی توثیق کر دی ہے، جس کے بعد یہ بل فوری طور پر ایکٹ کی شکل میں نافذ العمل ہو گئے ہیں۔

 ان بلوں میں پنجاب لوکل گورنمنٹ (ترمیمی بل) 2025، صوبائی موٹر وہیکل (ترمیمی) بل 2025، پنجاب ویگرینسی ترمیمی بل 2025، پنجاب پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ بل، پنجاب سہولت بازار اتھارٹی بل 2025، پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی بل 2025 اور نوٹریز ترمیمی بل 2025 شامل ہیں۔ گورنر پنجاب کی توثیق کے بعد ان نئے قوانین کا اطلاق صوبے میں ہوگا، جس سے مختلف شعبوں میں اصلاحات اور انتظامی بہتری لانے کی توقع کی جا رہی ہے۔

مصنف کے بارے میں