مصطفیٰ عامر قتل کیس : ملزم ارمغان حوالہ ہنڈی اور فراڈ میں ملوث نکلا، ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر لیا

مصطفیٰ عامر قتل کیس : ملزم ارمغان حوالہ ہنڈی اور فراڈ میں ملوث نکلا، ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر لیا

کراچی : صطفیٰ قتل کیس کا مرکزی ملزم ارمغان حوالہ ہنڈی اور فراڈ میں ملوث نکلا، ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر لیاصارفین کے فراڈ اور حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم ارمغان کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے گرفتار کر لیا ہے، جس کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ سرکل میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم ارمغان نہ صرف قتل کیس میں مرکزی ملزم ہے، بلکہ وہ ڈیجیٹل کرنسی اور حوالہ ہنڈی میں بھی ملوث ہے۔

مقدمے میں انکشاف کیا گیا کہ ارمغان ہر ماہ جعلسازی کے ذریعے 3 سے 4 لاکھ ڈالر کماتا تھا اور ان پیسوں کو ڈیجیٹل کرنسی میں تبدیل کرتا تھا۔ ملزم کی گاڑیاں بھی ان ہی پیسوں سے خریدی گئی تھیں۔ ایف آئی آر کے مطابق، ملزم نے اپنے دو ملازمین کے نام پر بینک اکاؤنٹس کھلوائے تھے، اور اس کے غیر قانونی کال سینٹر سے امریکی شہریوں سے اہم معلومات حاصل کر کے ان سے فراڈ کیا جاتا تھا۔

ارمغان نے 2018 میں اپنا غیر قانونی کال سینٹر قائم کیا تھا، جس سے وہ ایک منظم فراڈ نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ اس کے کال سینٹر کا ہر کارکن روزانہ 5 افراد سے جعلسازی کرتا تھا۔ مزید برآں، ملزم کے پاس کروڑوں روپے مالیت کی تین گاڑیاں ہیں اور اس نے پانچ گاڑیاں فروخت کی ہیں۔

ایف آئی آر میں یہ بھی بتایا گیا کہ ارمغان نے اپنے والد کے ساتھ مل کر امریکا میں حوالہ ہنڈی کے لیے ایک کمپنی قائم کی تھی، جس کے ذریعے وہ مزید غیر قانونی سرگرمیاں چلا رہا تھا۔ اس نئے انکشاف کے بعد ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

مصنف کے بارے میں