اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آج موسم خشک اور گرم رہنے کاامکان

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آج موسم خشک اور گرم رہنے کاامکان

لاہور : محکمہ موسمیات نے آج ایک تازہ پیشگوئی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں شدید گرمی اور خشکی کا سامنا ہوگا۔

مری، گلیات اور ان کے گرد و نواح میں جزوی طور پر ابر آلود موسم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، باجوڑ، مہمند، خیبر، چترال، دیر، سوات، کوہستان اور کرم میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں بھی بعض مقامات پر بارش ہو سکتی ہے، جب کہ آزاد کشمیر میں جزوی ابر آلود موسم کا امکان ہے۔ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں بارش اور گرج چمک کا امکان ہے۔

مصنف کے بارے میں