بلوچستان سے دیگر صوبوں کیلئے ٹرین سروس 13ویں روز بھی معطل

بلوچستان سے دیگر صوبوں کیلئے ٹرین سروس 13ویں روز بھی معطل

کوئٹہ :  کوئٹہ سے دیگر صوبوں کے لیے ٹرین سروس مسلسل 13ویں روز بھی معطل ہے، جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی جانے والی بولان میل ابھی تک بحال نہیں ہو سکیں۔

ٹرین سروس کی معطلی کی وجہ سے عید کے موقع پر پنجاب اور دیگر صوبوں جانے والے مسافروں کو شدید پریشانی ہو رہی ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ کوچ سفر کرنا ٹرین کے مقابلے میں بہت مہنگا ہے اور وہ حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ٹرین سروس کی جلد بحالی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

حکام کے مطابق اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس سکیورٹی کلیئرنس کے بعد ہی بحال کی جائے گی۔ یاد رہے کہ 11 مارچ کو صوبے کے ضلع کچھی میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سے یہ سروس معطل ہے۔

مصنف کے بارے میں