مکہ مکرمہ : مسجد الحرام کی تیسری منزل پر نئے ہیلی پیڈ پر ائیر ایمبولینس کی کامیاب آزمائش کی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، یہ جدید ہیلی پیڈ خصوصی طور پر ائیر ایمبولینس سروس کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
اس نئے ہیلی پیڈ کا مقصد مسجد الحرام میں آنے والے زائرین کو فوری اور مؤثر طبی امداد فراہم کرنا ہے، تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر طبی سہولت فراہم کی جا سکے۔ یہ اقدام زائرین کی صحت و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔