دیالپور میں خوفناک حادثہ، خاتون سمیت دو افراد جان کی بازی ہار گئے

دیالپور میں خوفناک حادثہ، خاتون سمیت دو افراد جان کی بازی ہار گئے

دیالپور :نارووال کے علاقے دیالپور میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک موٹر سائیکل دو گاڑیوں سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں خاتون اور ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

حادثے میں ایک بچی سمیت 5 افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔