عماد وسیم کے بعد محمد عامر نے ریٹائرمنٹ واپس لے لی

عماد وسیم کے بعد محمد عامر نے ریٹائرمنٹ واپس لے لی

لاہور : عماد وسیم کے بعد مایہ ناز فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بھی ریٹائرمنٹ واپس لے لی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے دستیاب ہیں۔ 

 محمد عامر نے اپنے ایکس اکاؤنٹ  کے ذریعے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فیملی سے مشورہ کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے دستیاب ہوں۔ پی سی بی حکام سے بات ہوئی انہوں نے بہت عزت دی اور احساس دلایا کہ ملک کو میری ضرورت ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ زندگی ایسے موڑ پر لے آتی ہے جہاں آپ کو اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرنا پڑتی ہے اور میں کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے اپنی دستیابی ظاہر کرتا ہوں اور ریٹائرمنٹ واپس لیتا ہوں۔ محمد عامر نے 2020 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔