بگز اور سکیورٹی مسائل ، ایپل نے صارفین کے لیے نئی  اپ ڈیٹ جاری کردی

09:56 AM, 24 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

کیلیفورنیا:بگز اور سکیورٹی مسائل  کے لیے ایپل نے صارفین کے لیے نئی  اپ ڈیٹ جاری کردی ہیں۔ کمپنی کی جانب سے آئی اور ایس اور آئی پیڈ ورژن کے لیے جاری کی گئی نئی اپ ڈیٹ آئی 17.4.1 آئی فون، آئی پیڈ اور ایپل ویژن پرو کے لیے ہے۔

ایپل کے مطابق سافٹ ویئر اپ ڈیٹ میں بگز کی مرمت اور سکیورٹی اپ ڈیٹس شامل ہیں۔ تاہم، کمپنی کی جانب سے اس متعلق کچھ نہیں بتایا گیا کہ اس اپ ڈیٹ کونسے بگز اور سیکیورٹی مسائل کا حل پیش کیا گیا ہے۔سکیورٹی کونٹینٹ کی تفصیلات کے لیے متعین کمپنی کے ایک صفحے پر بتایا گیا کہ اپ ڈیٹ سے متعلق تفصیلات جلد پیش کی جائیں گی۔

اپ ڈیٹ کے حوالے سے مخصوص معلومات صرف ایک ہیلپ پوسٹ پر دیکھی گئی جس کے مطابق اپ ڈیٹ کا مقصد ممکنہ طور پر آئی پیڈ میں کیو آر اسکین کرنے کے دوران مسائل کا پیش آنا ہے۔

مزیدخبریں