رفح میں زمینی آپریشن انسانی تباہی کا سبب بنے گا: انتونیو گوتریس

08:10 AM, 24 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن: سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے خبردار کیا کہ رفح میں زمینی آپریشن انسانی تباہی کا سبب بنے گا۔
 سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  رفح میں زمینی آپریشن انسانی تباہی کا سبب بنے گا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ میں دیر البلاہ میں ایک مکان پر بمباری کرکے 7 فلسطینیوں کو شہید کردیا جبکہ ایک بار پھر امداد کے منتظر فلسطینیوں پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مزید 19 فلسطینی شہید ہوگئے۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق  انتونیو گوتریس کاکہنا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں مشکلات کا شکار نظر آتی ہیں، حماس کے ایک رکن نے بتایا کہ اسرائیل نے جنگ بندی کے لیے ان کی حالیہ تجاویز کو مسترد کر دیا ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے رفح کراسنگ کا دورہ کیا، انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا کہ فلسطینی ریاست قائم کی جائے، ہمارے پاس جنگ روکنے کا اختیار نہیں، جن کے پاس اختیار ہے ان سے اپیل ہے کہ غزہ جنگ روکی جائے۔

مزیدخبریں