اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں نے اسلام آباد میں یورپی یونین ممالک کے سفراء کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ انہیں پاکستان کی موجودہ معاشی و سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر اور سابق ایم این اے مخدوم زادہ زین قریشی کی اسلام آباد میں آسٹرین سفیر کی رہائش گاہ پر یورپی یونین ممالک کے سفراء کے ساتھ ملاقات ہوئی ۔
دوران ملاقات پاکستان کی موجودہ معاشی و سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے یورپی ممالک کے سفراء کو مختلف ایشوز پر، پاکستان تحریک انصاف کے موقف سے آگاہ کیا۔