افغانستان نے پاکستان کو شسکت دیدی

10:45 PM, 24 Mar, 2023

شارجہ : پہلے ٹی ٹوئنٹی میں افغان باؤلرز کی تباہ کن باؤلنگ کے سامنے پاکستانی بلے باز ڈھیر ہوگئے اور پوری ٹیم صرف 92 رنز بنا سکی۔ افغانستان نے 18 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کرلیا۔ یہ افغانستان کی پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں پہلی فتح ہے۔ 

پاکستان کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوسکا ۔ اور پاکستان کی نوجوان ٹیم افغانستان کی تجربہ کار باؤلنگ کا سامنا نہیں کرسکی اور وکٹیں یکے بعد دیگرے گرتی رہیں۔ 

پاکستان کے صائم ایوب نے 17 ، محمد حارث 6 ، عبداللہ شفیق 0 ، طیب طاہر 6 ، اعظم خان 0 ، عماد وسیم 18 ، شاداب خان 12  ، فہیم اشرف 2 ، نسیم اشرف 2 ، زمان خان 8 اور احسان اللہ نے 6 رنز بنائے۔ 

افغانستان کی طرف سے فضل حق فاروقی ، مجیب الرحمن اور محمد نبی نے 2، 2 جبکہ عظمت اللہ عمر زئی ، نوین الحق اور راشد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 

مزیدخبریں