لاہور : صداقت کلینک اور ولنگ ویز کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر سید صداقت علی نے کہا ہے کہ نشے کا مریض (نشئی) انتہائی اعتماد سے جھوٹ بولتا ہے اس پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔
انہوں نے نشے کے عادی افراد کے رشتہ داروں کے سیشن سے خطاب کرتے کہا کہ ہمارے پاس جب نشے کا مریض علاج کی غرض سے آتا ہے تو وہ جو بات کہتا ہے ہم اس کے سامنے اس کو جھٹلاتے نہیں لیکن اس پر یقین بھی نہیں کرتے ۔
نشے کے مریض کے وعدوں پر یقین کرنا چاہیے یا نہیں؟
— Dr. Sadaqat Ali (@doctorsadaqat) March 24, 2023
◆https://t.co/UGhaKuA5Rm
◆#recoveryjourney #addictionhelp #sobermovement #motivation #opioidcrisis #mentalillness #alcohol #drugrehab #health #treatment #steps #opioidaddiction #addicted #rehabilitation #inspiration
ڈاکٹر سید صداقت علی کا کہنا تھا نشے کی مریض انتہائی اعتماد سے جھوٹ بولتے ہیں۔ آپ حیران رہ جاتے ہیں کہ اس کا بات کرتے ہوئے اتنا اعتماد تھا لیکن وہ جو بھی کہہ رہا جھوٹ ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر صداقت علی، صداقت کلینک اور ولنگ ویز کے پراجیکٹ ڈائر یکٹر ہیں۔ وہ ملک کے ممتاز ماہرِ منشیات ہیں۔ پاکستان میں نشے کے علاج کے حوالے سے ان کا نام سب سے نمایاں ہے۔ انہوں نے ڈو میڈیکل کالج ، کراچی سے ایم بی بی ایس کرنے کے بعد امریکا میں ہیزلڈن، مینی سوٹا سے نشے کے علاج میں اعلی تعلیم حاصل کی ہے۔