خیبر پختونخوا میں بھی انتخابات 8 اکتوبر کو کرائیں : گورنر غلام علی کا الیکشن کمیشن کو خط 

07:49 PM, 24 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

پشاور  : گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے میں انتخابات 8 اکتوبر کو کرانے کی تجویز دے دی ہے۔  چیف الیکشن کمشنر کے نام خط میں کہا حالات ٹھیک نہیں ہیں ۔

گورنر کے پی نے صوبے میں الیکشن کی تاریخ دے دی ہے۔ گورنر کے پی  نے چیف الیکشن کمشنر کو خط میں  کہا کہ  پنجاب کی طرف کے پی میں بھی  8 اکتوبر کو انتخابات کرائے جائیں۔الیکشن کمیشن پنجاب میں انتخابات ملتوی کر چکا ہے۔

گورنر نے کہا کہ کے پی میں دہشتگردی کی ایک تازہ لہر آئی ہوئی ہے ۔ دہشت گردی کی اس لہر میں شمالی وزیرستان سے صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی کئی واقعات ہو چکے ۔دہشتگردی کے بعض واقعات میں سیکیورٹی فورسز کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے،جن میں ایک بریگیڈئیر اور 7 جوان شہید ہو چکے ہیں ۔ 

مزیدخبریں