اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عمران خان کے بیانیے کے خلاف حکمتِ عملی تیار کر لی ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے لگی لپٹی رکھے بغیر کردار اور حقائق عوام کے سامنے منکشف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز شریف تنظیمی کنونشنز اور عوامی اجتماعات کو حقائق عوام تک پہنچانے کے لئے استعمال کریں گی ۔ مریم نواز شریف پیر سے عوامی سطح پر عمران خان کے مقامی اور انٹرنیشنل ہینڈلرز کو بے نقاب کریں گی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مریم نواز شریف پیر کو قصور جائیں گی جہاں وہ تنظیمی کنونشن میں قوم کے سامنے اہم حقائق کا انکشاف کریں گی ۔