مہنگائی نے تمام ریکارڈ توڑ دیے، گھی،چینی،گوشت ،آلو، آٹا ،ٹماٹر مزید مہنگے

04:17 PM, 24 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: ماہ رمضان کی آمدمہنگائی کا نیا ریکارڈ  ٹوٹ  گیا .ہفتہ وار مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 46.65 فیصد پر پہنچ گئی۔ہفتہ وار مہنگائی میں1.80 فیصد کا مزید اضافہ ہوا ۔

ادارہ شماریات  کی رپورٹ کے  مطابق ایک ہفتے میں26 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں ۔حالیہ ہفتے12 اشیاء سستی،13 کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔ایک ہفتے میں ٹماٹر71.77 فیصد ،آٹا42.32 اور آلو 11.47 فیصد مہنگے ہوئے۔

کیلے11.07 اور چائے کی قیمت میں7.34 فیصد کا اضافہ ہوا۔حالیہ ہفتے چینی، مٹن، بیف، سیگریٹس کی قیمتیں بھی بڑھیں ۔ایک ہفتے میں چکن کی قیمت میں8.14 فیصد،ایل پی جی، پیاز،گھی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ۔

مزیدخبریں