سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس کی سماعت، وزیر قانون فروغ نسیم منظر سے غائب 

11:57 PM, 24 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: حکومت کی طرف سے منحرف ایم این ایز کو تاحیات نااہل کرانے کیلئے صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ بھیجا گیا ہے لیکن حکومتی قانونی ٹیم کے سربراہ وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم منظر سے غائب ہیں۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ صدارتی ریفرنس کے حوالے سے ڈاکٹر فروغ نسیم مشاورت میں شامل نہیں اور سب کچھ اٹارنی جنرل خالد جاوید اور مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کر رہے ہیں۔ 

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکٹر فروغ نسیم حکومت کی طرف سے تحریک عدم اعتماد کے معاملے جس سے طرح ہینڈل کیا جا رہا ہے اس کو درست نہیں سمجھتے اور صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ بھیجنے کے بھی حامی نہیں ہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے سپریم کورٹ کے بیٹ رپورٹرز کی ملاقات ہوئی تو اس دوران بھی ڈاکٹر فروغ نسیم موجود نہیں تھے جب رپورٹرز نے پوچھا تو جواب دیا گیا کہ وہ چھٹیوں پر ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ چھٹیوں پر نہیں بلکہ انہوں نے سارے معاملے سے خود کو علیحدہ کر لیا ہے۔ 

مزیدخبریں