برسلز:جی7 کانفرنس نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے روس اور چین کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر یوکرین کیخلاف چین اور روس نے مل کر کاروائی کرنے کی کوشش کی یا چین روس کی مدد کرنے کیلئے آگے آیا تو پھر اُسے نیٹو ممالک کا سامنا کرنا پڑیگا ۔
جی 7 کانفرنس کے بعد عالمی رہنماؤں نے مشترکہ اعلامیے میں روس کو یوکرین پر حملے میں کیمیائی یا جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے خلاف خبردار کیا ہے ، عالمی رہنماؤں نے کہا کہ یوکرین کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔
انہوں نے روس کی جانب سے یوکرین کے کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کی غلط معلومات پھیلانے کی کوششوں کی بھی مذمت کی ہے ۔ مشترکہ علامیے میں چین کو روس کی مدد کرنے سے بھی خبر دار کیا گیا ہے ۔ دوسری جانب امریکی صدر جو با ئیڈن کا کہنا ہے کہ روس کو 'جی 20 ' ممالک میں سے نکال دینا چاہیے ۔