چینی وزیر خارجہ افغانستان پہنچ گئے ،امریکہ پریشان 

چینی وزیر خارجہ افغانستان پہنچ گئے ،امریکہ پریشان 

کابل:چین کے وزیر خارجہ ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے، افغان وزیر خارجہ امیر محمد خان متقی نے چینی وزیر خارجہ کا  استقبال کیا۔

  چینی وزیر خارجہ نے افغا نستان کے وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر  سے بھی ملاقات کی ۔ ملاقات میں  طالبان   کا کہنا تھا کہ  افغانستان اور چین کے درمیان اچھے اور تاریخی تعلقات ہیں اور امارت اسلامیہ ان تعلقات کو وسعت دینا چاہتی ہے۔

 چینی وزیر خارجہ نے افغانستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بڑھانےکی  یقین دہانی کروائی ۔ دوسری جانب چینی وزیر خارجہ نے او آئی سی کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس میں کہا کہ چین اسلامی ممالک کے ساتھ تعاون کو جاری رکھے گا  ۔

 چین نے  54 اسلامی ممالک کے ساتھ  400 ارب ڈالر کے تقریباً 600 بڑے منصوبے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔