ثانیہ عاشق اور لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کی ویڈیو وائرل ،وضاحت دینا پڑ گئی 

07:49 PM, 24 Mar, 2022

لاہور :پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما ثانیہ عاشق اور مفتاح اسماعیل ایک پریس آگے پیچھے کھڑے تھے جہاں مفتاح اسمعیل کو ثانیہ عاشق کے دوپٹے سے ناک صاف کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔

گزشتہ روز وائرل ہونے والی اس ویڈیو کے بعد مفتاح اسمعیل کا وضاحتی بیان بھی سامنے آگیا ، انہوں نے اپنی پارٹی کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق کے دوپٹے سے ’غیر ارادی‘ طور پر ناک صاف کیا تھا۔

دو روز قبل ہی دونوں رہنما ایک ساتھ مریم نواز کی ہونے والی نیوز کانفرنس میں شریک تھے،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مفتاح اسمعیل ثانیہ کے دوپٹے سے ناک صاف کر رہے ہیں ،اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے غیر ارادی طور پر ہی ایک دفعہ نہیں بلکہ دو دفع ناک کو صاف کیا ۔

مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مفتاح اسمٰعیل کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنے ساتھ ٹشو رکھا کریں۔

مزیدخبریں