بھارت ایٹمی ہتھیاروں  کے ساتھ ایک غیر ذمہ د ار ریاست بن چکا ہے:معید یوسف 

بھارت ایٹمی ہتھیاروں  کے ساتھ ایک غیر ذمہ د ار ریاست بن چکا ہے:معید یوسف 

اسلام آباد:مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا  ہے کہ بھارت کے غلطی سے میزائل فائر پر دنیا کو تشویش ہونی چاہئے ،پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

مشیر قومی  سلامتی معید یوسف نے ٹویٹر پر بیان میں کہا ہے کہ بھارت کے غلطی سے میزائل فائر پر دنیا کو تشویش ہونی چاہئے ،بھارت ایٹمی ہتھیاروں  کے ساتھ ایک غیر ذمہ د ار ریاست بن چکا ہے،دنیا  پاکسان کی دیرینہ تشویش کو تسلیم کرنے لگی ہے ،بھارتی دفاعی سازوسامان  خریدنے والے بھی  تشویش کا شکار ہیں ،عالمی برادری کو میزائل واقعے پر  خاموش نہیں رہنا چاہے۔

معید یوسف کا کہنا تھاکہ پاکستان کی مشترکہ تحقیقات کے مطالبے کو بھارت نے  تسلیم نہیں کیا ،جواب نہ آنا مودی حکومت کی ذہنیت  اور کردار کا عکاس ہے ،عالمی برادری کو خاموش نہیں رہنا  چاہئے ،جواب نہ آنے پر نام نہاد تحقیقات پر دنیا کو  جاگنے کی ضرورت ہے ،امید کرتے ہیں شفاف مشترکہ تحقیقات کو  یقینی بنایا جائے گا۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں اسٹریٹجک استحکام کو یقینی بنانے کیلئے کام کرتا رہے گا بھارتی جوہری پروگرام کی حساسیت پر عالمی برادری کو آگاہ رکھیں گے ،انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ  او آئی سی کا مشترکہ اعلامیہ  عالمی مطالبات میں اضافہ کرے گا اور شفاف مشترکہ تحقیقات کو یقینی بنایا جائے گا۔او آئی سی اعلامیہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں حالیہ میزائل داغنے کی وجہ سے خطے کی سلامتی کو درپیش خطرے کو اجاگر کرتا ہے۔