لاہور کی نجی سوسائٹی میں 50 بچوں سے بدفعلی کا انکشاف ،ویڈیوز بنا کر بلیک میلنگ

لاہور کی نجی سوسائٹی میں 50 بچوں سے بدفعلی کا انکشاف ،ویڈیوز بنا کر بلیک میلنگ

لاہورکی  نجی سوسائٹی میں تقریباً  50 بچوں سے  بدفعلی کاانکشاف  ہوا ہے جس میں    خاتون سمیت 6 افراد   بچوں کو ورغلا نے میں ملوث  ہیں۔ 

نیو نیوز نے بچوں سے زیادتی کا ایک اور بڑا سکینڈل بے نقاب کر دیا ،نیو نیوز کی تحقیقات میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ ملزم   ویڈیوزبنا کر والدین سے رقم بٹور رہے تھے۔

  نیو نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد ر وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا، نیونیوز نے ثبوتوں کے ساتھ گروہ کاسراغ لگالیا۔

نیو نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ،چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے بھی نوٹس لے لیا ۔

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا ملزمان کے خلاف سخت  کارروائی  ہو گی،لاہور میں بچوں سے زیادتی کا سکینڈل بے نقاب کرنے پر نئی بات میڈیا گروپ کی کوششوں کی تعریف کرتی ہوں۔

چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا اس واقعہ کا فوری نوٹس لیا ہے اور متاثرہ بچوں کے لواحقین سے رابطہ کے لیے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کو ہدایات جاری کر دی ہیں،معصوم بچوں سے زیادتی کے بعد ویڈیو بنا کر والدین سے پیسے وصول کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔

سارہ احمد نے کہا معصوم بچوں سے زیادتی کرنے والے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی،زیادتی کا شکار بننے والے بچوں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا، انہوں نے کہا بچوں کے تحفظ کیلئے والدین زیادتی کا شکار بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں داخل کروا سکتے ہیں۔