تحریک عدم اعتماد کیسے ناکام بنانی ہے؟ کپتان نے کھلاڑیوں کو بتادیا 

05:57 PM, 24 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آ باد : پاکستان تحریک انصاف کی  سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے حکمت عملی کو حتمی شکل دیدی گئی  ہے ۔ وزیراعظم کہتےہیں تحریک ناکام ہوگی۔آخر تک مافیا کا مقابلہ کریں گے 

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے قانونی ٹیم نے بھی ملاقات کرکے سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس پر بریفنگ دی ۔

کمیٹی اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال ، اتحادی جماعتوں اور ارکان سے رابطوں کا جائزہ لیا گیا ۔ حکومت نے قومی اسمبلی اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی  بھی تیار کر لی ہے ۔

اجلاس سے خطاب  کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم آخر تک اس مافیا کا مقابلہ کریں گے ۔ تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہو گی ۔ یہ ان کی غلط فہمی ہے میں دباؤ میں آ جاؤں گا ۔ 27 مارچ کو عوام بتا دے گی وہ کس کے ساتھ ہیں۔ 

مزیدخبریں