لاہور ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل، پاکستان کی فتح کے امکانات روشن 

05:44 PM, 24 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جا رہے ہیں تیسرا اور آخری ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ میچ کے چوتھے روز کے اختتام پر پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 73 رنز بنالیے ہیں۔ پاکستان کو میچ کے آخری دن فتح کے لیے 278 رنز جبکہ آسٹریلیا کو 10 وکٹیں درکار ہیں۔ 

نیو نیوز کے مطابق آسٹریلیا نے آج صبح اپنی اننگز 11 رنز بغیر کسی نقصان کے شروع کی اور تین وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی۔ آسٹریلیا کی طرف سے عثمان خواجہ نے شاندار سنچری سکور کی اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ 

پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے 391 رنز کے جواب میں 268 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور آسٹریلیا کو پاکستان پر 123 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔ 

مزیدخبریں