اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت آج پھر سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہو گا جبکہ وہ ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کرنے کے علاوہ کل سے مختلف شہروں کا دورہ کر کے جلسوں سے خطاب بھی کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا جس میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے مشاورت ہو گی جبکہ وزیراعظم آج ارکان اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے مختلف شہروں میں بڑے جلسوں کا پلان بھی ہے اور اعظم بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں خیبرپختونخواکے دورے بھی کر رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کل مانسہرہ میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے جبکہ 26 مارچ کو ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دورے کے دوران یونیورسٹی کا افتتاح کرنے کے بعد جلسہ سے بھی خطاب کریں گے۔ جلسوں کا مقصد 27 مارچ کے اسلام آباد پریڈ گراو¿نڈ کے جلسہ کو کامیاب بنانا ہے۔
سیاسی کمیٹی کا اجلاس، مختلف شہروں میں جلسے، وزیراعظم کی مصروفیات سامنے آ گئیں
10:43 AM, 24 Mar, 2022