ماسکو: روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے قدرتی گیس کی قیمت ڈالر اور یورو کے بجائے روسی کرنسی روبل میں لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ، یورپ کو ڈالر یا یورو میں اشیاءفروخت کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
روسی صدر نے مزید کہا کہ غیر دوست ممالک کو پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت روبلز میں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ غیر دوست ممالک کیساتھ ماضی میں ہونے والے معاہدوں کے تحت گیس کی سپلائی کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ اس کی قیمت روبل میں لینے کے فیصلے کا اطلاق ایک ہفتے کے دوران کر دیا جائے گا۔
دوسری جانب اٹلی کا کہنا ہے کہ ابھی روس سے گیس کی خرید روبل میں کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے تاہم اس کی خریداری ’یورو‘ میں ہی کی جانی چاہئے۔ روس یورو کے بجائے روبل میں ادائیگی کا مطالبہ پابندیوں سے بچنے کی کوشش کیلئے کر رہا ہے۔