لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بے بنیاد الزامات کا جواب دینا وقت کا ضیاع سمجھتا ہوں، مخالفین الزام برائے الزام لگاتے جائیں، ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ الزامات کی سیاست کبھی کی ہے نہ اس پر یقین رکھتے ہیں، پروپیگنڈا کرنے والوں کا ایجنڈا سیاسی انارکی پھیلانا اور ترقی روکنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کا سپاہی ہوں، ہم نے مخالفین کی ہر سازش کا پہلے بھی مقابلہ کیا اور آئندہ بھی کریں گے، اور عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رہنما و رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی کو عثمان بزدار بھی چھوڑ کر جار ہے ہیں اور ٹکٹ کیلئے سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے کر رہے ہیں۔
راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ میں قرآن کریم کی قسم اٹھا کر کہتا ہوں کہ میں نے ایک روپیہ رشوت نہیں لی، اگر عمران خان میڈیا پر آ کر کر قرآن کریم اٹھا کر کہہ دیں تو میں انہیں معاف کردوں گا۔
بے بنیاد الزامات کا جواب دینا وقت کا ضیاع، عوام کی خدمت کرتے رہیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب
10:23 AM, 24 Mar, 2022