10 لاکھ سے زائد کورونا ویکسینز کا آرڈر دیدیا، جلد پاکستان پہنچ جائیں گی: ڈاکٹر فیصل سلطان

10 لاکھ سے زائد کورونا ویکسینز کا آرڈر دیدیا، جلد پاکستان پہنچ جائیں گی: ڈاکٹر فیصل سلطان
کیپشن: چین کی دوکمپنیوں کو دس لاکھ سے زائد کورونا ویکسئن کا آرڈر دے دیا ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان
سورس: file phoito

اسلام آباد:  وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ چین کی 2کمپنیوں کو 10 لاکھ 60 ہزار کورونا ویکسین کی خوراکوں کی خریداری کا آرڈر دیدیا ہے اور  دونوں ویکسینز کچھ ہی دنوں تک پاکستان پہنچ جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فیصل سلطان نے  کہا کہ کورونا ویکسین کی خریداری کے حوالے سے مہم جاری ہے جس کے تحت سائنو فارم ویکسین کی 10لاکھ اور کین سینو کی 60 ہزار خوراکوں کیلئے آرڈر دیئے جاچُکے ہیں جبکہ دونوں ویکسیئنزکے کچھ روز تک پاکستان میں پہنچنے کے امکانات ہیں لیکن عوام یاد رکھیں کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے باوجود احتیاطی تدابیر اختیار کرنا بہت ضروری ہے، اس لئے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ خود کو اور اپنے پیاروں کو اس وائرس کی زد سے محفوظ رکھ سکیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اپریل کیلئے لاکھوں اضافی خوراکوں کے حوالے سے معاملات بھی چل رہے ہیں،کورونا ویکسین کی سپلائی کے حوالے سے گزشتہ شام ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس سے تفصیلی گفتگو ہوئی جس دوران دنیا بھر میں گاوی کے ذریعے ویکسین کی متواتر دستیابی یقینی بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ڈاکٹر ٹیدروس کی جانب سے تعاون اور یقین دہانی پر ان کا مشکور ہوں ۔'