لاہور: فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے خوکار طریقے سے ڈیلیٹ ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز بھیجنے کی آپشن کو دوبارہ بحال کر دیا ہے جس پر صارفین بے حد خوش نظر آ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فیس بک کی ملکیت ایپلی کیشن نے یورپ میں یہ فیچر متعارف کرانے کے بعد منسوخ کر دیا تھا تاہم اسے ایک مرتبہ پھر بحال کر دیا گیا ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ فیس بک کی ہی ملکیت واٹس ایپ ایپلی کیشن میں بھی ایسے ہی فیچر کا تجربہ کیا جا رہا ہے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں کہ اس فیچر کو صرف یورپ میں ہی متعارف کرایا جائے گا یا پھر پوری دنیا کے صارفین کیلئے دستیاب ہو گا۔
Disappearing photos and videos cannot be sent anymore on @Instagram, because of new rules for messaging services in Europe.
— WABetaInfo (@WABetaInfo) March 23, 2021
WhatsApp was developing the same feature, but I don't know if it will be available in Europe ???? pic.twitter.com/Zm5VyKNFCh
واضح رہے کہ سماجی رابطوں کیلئے استعمال ہونے والی مختلف ایپلی کیشنز اور پلیٹ فارم اپنے اپنے صارفین کو جدید اور نت نئے فیچرز فراہم کرنے کیلئے کوشاں رہتی ہیں اور وقت گزرنے کیساتھ ساتھ مقابلے کے اس رجحان میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کے باعث آئے روز نئے فیچرز بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔