لاہور: بجلی سے چلنے والی گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی ’ٹیسلا‘ نے بٹ کوائن میں گاڑیاں بیچنے کاباقاعدہ اعلان کر دیا ہے اور فی الحال یہ سہولت امریکی خریداروں کیلئے متعاراف کرائی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیسلا کے بانی ایلن مسک نے اپنے بیان میں کہا کہ اب ہمارے گاہک بن کوائن کے ذریعے گاڑیاں خرید سکتے ہیں اور فی الحال یہ سہولت امریکہ میں رہنے والے افراد کیلئے ہے البتہ دیگر ممالک کے افراد رواں سال کے آخر تک اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔
You can now buy a Tesla with Bitcoin
— Elon Musk (@elonmusk) March 24, 2021
ان کا کہنا تھا کہ بٹ کوائن سے خریداری کی صورت میں ادا کی جانے والی رقم بٹ کوائن کی صورت میں ہی کمپنی کے پاس رہے گی اور اس کے عوض دیگر کرنسی نہیں لی جائے گی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بٹ کوائن کی قیمت میں اتار چڑھاؤ ہوتا رہتا ہے جس کا مطلب ہے کہ اس کے ذریعے خریداری کے خواہشمند افراد کیلئے گاڑی کی قیمتیں بھی تبدیل ہوتی رہیں گی۔
Pay by Bitcoin capability available outside US later this year
— Elon Musk (@elonmusk) March 24, 2021
واضح رہے کہ ایلن مسک کے ٹویٹ کے بعد بن کوائن کی قیمت میں اچانک چار فیصد اضافہ ہو گیا ہے جس سے دوسری کرنسیوں میں کاروبار کرنے والے سرمایہ کاروں کو بے حد نقصان بھی ہوا ہے۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل ٹیسلا نے 1.5 بلین ڈالرز کی بٹ کوائن بھی خریدی تھیں جس کے بعد اس کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ہوا۔