صدر مملکت نے نمایاں کارناموں پر عسکری شخصیات کو اعزازت سے نواز دیا

08:20 PM, 24 Mar, 2021

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نمایاں کارنامے سر انجام دینے پر عسکری شخصیات کو اعزازت سے نواز دیا۔ تقریب میں آرمی چیف سمیت تینوں مسلح افواج کے اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی۔ 

تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں عسکری شخصیات کو اعزازت دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر مملک ڈاکٹر عارف علوی نے نمایاں کارنامے سر انجام دینے پر عسکری شخصیات کو اعزازت سے نوازا۔ کرنل مجیب الرحمٰن شہید، کمانڈر سید کامران سعید گیلانی ، ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید، لیفٹیننٹ کمانڈر حماد حسین میکن، لیفٹیننٹ آغا مقدس علی خان شہید ، حوالدار ناصر محمود شہید ، نائیک فرہاد حسین مغل شہید ، لانس نائیک محمد عمران شہید ، لانس نائیک محمد زاہد شہید ، محمد عباس خان شہید ،سپاہی محمد شمیم شہید اور سوار احسان اللہ خان شہید کو ستارہ بسالت کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 

تقریب میں صدر مملکت نے لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر ، میجر جنرل سید نصرت رضا، ریئر ایڈمرل احمد  فوز، میجر جنرل طاہر سردار ، میجر جنرل خورشید محمد اترا میجر جنرل طارق محمود ، میجر جنرل راسخ مقصور، ایئر وائس مارشل راجہ فہیم شہزاد  کیانی اور میجر جنرل خرم انور قادری کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا۔ اس کے علاوہ ریئر ایڈمرل اطہر سلیم ،ریئر ایڈمرل عدنان خالق میجر شہلا ایم بقائی ،میجر جنرل وسیم عالمگیر ، میجر جنرل فرخ سعید اورمیجر جنرل  سید نجیب احمد کو ہلال امتیاز  سے نوازا گیا۔ 

ایوان صدر میں ہونے والی اس تقریب میں میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سمیت تینوں مسلح افواج کے اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی جبکہ غیر ملکی سفرا نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ 

گزشتہ روز صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علویٰ نے گرانقدر خدمات انجام دینے والی شخصیات کو سول اعزازت دیئے تھے۔ صدر مملکت نے سلطانہ صدیقی اور معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کو ستارہ امتیاز سے نوازا۔ 

سید فاروق قیصر کو فن اور پتلی تماشہ کے شعبے میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا جبکہ صادقین نقوی مرحوم کو فن مصوری میں نشان امتیاز سے نوازا گیا۔ پروفیسر سید شاکر علی کو فن مصوری میں نشان امتیاز سے نوازا گیا تھا۔ 

صدر مملکت نے صوفیانہ موسیقی کی دنیا میں منفرد مقام رکھنے والی عابدہ پروین کو فن گلوکاری میں نشان امتیاز سے نوازا۔ ادیب، شاعر اور دانشور ڈاکٹر جمیل خان جالبی مرحوم کو نشان امتیاز سے نوازا گیا۔ نامور شاعر احمد فراز مرحوم کو ادب کے شعبے میں نمایاں خدمات پر نشان امتیاز سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کو خدمات عامہ میں ہلال امتیاز سے نوازا۔ ملک سردار خان اور ملک حیات اللہ شہید کو ستارہ شجاعت سے نوازا گیا۔ کورونا وبا کے دوران رحلت کرنے والے ڈاکٹر اسامہ ریاض شہید کو ستارہ شجاعت سے نوازا گیا تھا۔ 

صدر مملکت نے مہر محمد یاسر شہید اور سپاہی اختر خان شہید کو ستارہ شجاعت کے اعزاز سے جبکہ سید جواد قمر اور محترمہ صفیہ شہید کو شجاعت کے اعتراف میں ستارہ شجاعت سے نوازا گیا۔ 

تقریب میں بریگیڈیئر راناعرفان شکیل رامے اور لیفٹیننٹ کرنل فاروق شہباز کو خدمات میں ستارہ امتیاز دیا گیا جبکہ روتھ دینی لیکر ڈال کو خدمات پاکستان کے شعبہ میں صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا تھا۔ 

مزیدخبریں