سندھ میں سکول بند ہوں گے یا نہیں؟ سعید غنی نے اعلان کر دیا

سندھ میں سکول بند ہوں گے یا نہیں؟ سعید غنی نے اعلان کر دیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ صوبے میں 50 فیصد حاضری کے ساتھ سکول کھلے رہیں گے البتہ جن اضلاع میں کورونا کیسز کی شرح زیادہ ہے وہاں سکول بند کر دئیے گئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں کورونا کی صورتحال کنٹرول میں ہے لیکن اگر کسی علاقے میں شرح بڑھی اور سمارٹ لاک ڈاؤن لگا تو اس علاقے کے سکول بھی بند کر دئیے جائیں گے جبکہ جن اضلاع میں کورونا شرح زیادہ ہے وہاں تعلیمی ادارے بند ہیں۔ 
واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے کورونا سے متاثرہ بعض اضلاع میں تمام تر تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ شفقت محمود نے کہا کہ کسی ضلعے میں کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر اگر سکولوں کو بند کرنا ہے تو یہ صوبائی حکومت کی صوابدید ہو گی۔