عام نزلہ زکام میں کورونا وائرس کو شکست دینے کی صلاحیت ہے، نئی طبی تحقیق

12:02 PM, 24 Mar, 2021

گلاسکو: برطانوی سائنسدانوں نے اپنی ایک نئی طبی تحقیق میں اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ انسانوں کو روزمرہ کی زندگی میں نزلہ زکام کا باعث بننے والے جس وائرس کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ انھیں کورونا سے محفوظ رکھ کر اسے شکست دے سکتا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی میں شائع رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اپنی بات کو سچ ثابت کرنے کیلئے جو مثال دی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ انسانی جسم میں مختلف قسم کے وائرس کی ایک دوسرے کیساتھ لڑائیاں ہوتی رہتی ہیں، ان میں سے جو وائرس جیتتا ہے وہی انفیکشن پیدا کرتا ہے۔

یہ طبی تحقیق گلاسکو یونیورسٹی سے وابستہ سائنسدان سامنے لائے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اگر موذی مرض کا باعث بننے والے ''کورونا'' کا مقابلہ ''رائنو'' سے ہو جائے تو پھر کووڈ 19 کی شکست یقینی ہے۔

ماہرین طب کا کہنا ہے نزلہ اور زکام کا باعث بننے والا رائنو وائرس ہمارے اردگرد پھیلا ہوا ہے، اس کے اندر قدرت نے یہ صلاحیت رکھی ہے جس کی مدد سے اگر اس کی کورونا وائرس کیساتھ جنگ ہو تو اس میں یقیناً رائنو کو ہی فتح ملے گی۔

اپنی بات کو سچ ثابت کرنے کیلئے برطانیہ کی جامعہ گلاسکو کے طبی ماہرین نے عام نزلہ زکام پیدا کرنے والے وائرس کو کورونا سے انفیکٹ کیا تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ رائنو نے بڑی کامیابی سے کورونا وائرس کو شکست سے دوچار کر دیا۔

اس کے باوجود سائنسدانوں نے کورونا وائرس کو ایک اور موقع دیتے ہوئے اسے 24 گھنٹوں کا ٹائم دیا لیکن اس کے باوجود جب دوبارہ اسے انفیکٹ کیا گیا تو کامیابی پھر بھی رائنو کے ہی حصے میں آئی۔

اس نئی تحقیق پر کام کرنے والی ٹیم کے سربراہڈاکٹر پابلو مورشیا کا بی بی سے گفتگو میں کہا تھا کہ رائنو وائرس نے ہمارے متعدد تجربات میں کورونا کو انفیکشن کا موقع ہی نہیں دیا اور ہمیشہ اسے شکست سے دوچار کرکے مار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نئی تحقیق کسی خوشخبری سے کم نہیں ہے۔ ہمارے تجربات سے ثابت ہو گیا ہے کہ رائنو وائرس کی جسم میں موجودگی سے کورونا کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

مزیدخبریں