جماعت اسلامی کسی سیاسی اتحاد کا حصہ نہیں بننا چاہتی، امیر العظیم

11:25 AM, 24 Mar, 2021

لاہور: جماعت اسلامی کے رہنما امیر العظیم نے کہا ہے کہ ہم کسی سیاسی اتحاد کا حصہ نہیں بننا چاہتے، ہم ملک میں اپنی الگ حیثیت کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے نزدیک جمہوریت کو جمہوری انداز میں ہی آگے بڑھنا چاہیے۔ اگر پارلیمانی اتحادی مل جل کر معاملہ کر لیں تو بہتر ہے۔ وقت کے حساب سے باتیں کچھ سے کچھ ہو جاتی ہیں۔

امیر العظیم کا کہنا تھا کہ جب الیکشن ہو رہے تھے اس وقت بھی یوسف رضا گیلانی اور بلاول بھٹو منصورہ آنا چاہتے تھے، آصف زرداری بھی منصورہ آ چکے ہیں۔ پریس کانفرنس کے جو سوالات آئے اس سے بلاول بھٹو نے پہلوتہی کی، پہلے 2 سوالات آئے جسے انہوں نے ںہیں کھیلا۔ انہوں نےکہا کہ جماعت اسلامی منظم ہے، جمہوریت کیلئے اس کا کردار ہے۔

ان کا کہنا تھا کچھ باتوں پر جماعت اسلامی سے اختلاف ہے جبکہ یہ بھی کہا کہ وہ چاہتے ہیں جماعت اسلامی پی ڈی ایم میں شامل ہو جائے، تاہم جماعت اسلامی کسی کا حصہ نہیں بننا چاہتی بلکہ ملک میں اپنی الگ حیثیت کو برقرار رکھنا چاہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی جگہ پر اگر مذاکرات کی ضرورت ہے۔ یوسف رضا گیلانی کیلئے یہ ووٹ والا معاملہ نہیں ہے۔ اصولی طور پر جس پارٹی کی اکثریت ہے، اس کا اپوزیشن لیڈر ہونا چاہیے۔ بہتر یہ ہے کہ اپوزیشن اس موقع پر تقسیم نہ ہو۔ باقی جماعتوں سے مل جل کر معاملہ حل کر لیں۔ یہی پارلیمانی روایت ہے اور اسے رہنا بھی چاہیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی جماعت کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ منصورہ کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے بعد ازاں پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ (ن) پر اس کا نام لئے بغیر شدید تنقید کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ مجھ پر سیلیکٹ ہونے کا الزام لگانے والوں کا ماضی خود ایسا رہا ہے۔

مزیدخبریں