بالکونی سے گرتے شخص کودوست نے بچا لیا 

09:38 AM, 24 Mar, 2021

نئی دہلی : بھارت میں ایک   شخص نے دوست کو بالکونی سے گرنے سے بچا کر دوستی کا حق ادا  کردیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق بھارت میں ایک شخص بالکونی میں ہاتھ باندھ کر کھڑا تھا کہ اچانک پیچھے کی جانب گرنے لگا مگر ساتھ کھڑے شخص نے کمال حاضر دماغی اور انتہائی برق رفتاری سے گرنے والے شخص کو آخری لمحے تھام لیا ۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص بہیوش ہو کر گرا تھا۔ ساتھ کھڑے شخص نے بہیوش ہونے والے شخص کو پکڑا اور دیگر ساتھیوں کو مدد کے لیے پکارا ۔

برطانوی خبر ادارے رساں ڈیلی میل کی جانب سے اپلوڈ کرنے والی ویڈیو کے مطابق مذکورہ شخص کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا تاہم انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی ۔

مزیدخبریں