میڈیا مالکان کورونا سے بچاﺅ کیلئے صحافیوں کی سلامتی اور حفاظت کو یقینی بنائیں،فردوس عاشق اعوان

01:03 PM, 24 Mar, 2020

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ میڈیا کورونا کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہاہے، میڈیا مالکان اپنے سپاہیوں کی سلامتی اور حفاظت کو یقینی بنائیں۔

معاون خصوصی اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہاہے کہ میڈیا کورونا کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہاہے، میڈیا مالکان اپنے سپاہیوں کی سلامتی اور حفاظت کو یقینی بنائیں، انہوں نے کہاکہ عوام کو آگاہی دینے میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے،میڈیا کے سپاہیوں کی فلاح حکومت کی ترجیح ہے۔

مزیدخبریں