شاہ محمود کا فرانسیسی ہم منصب سے رابطہ، جانی نقصان پر دکھ کا اظہار

11:47 AM, 24 Mar, 2020

اسلام آباد: شاہ محمود قریشی نے فرانسیسی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کرونا سے فرانس میں جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔

وزیر خارجہ نے متاثرہ 13 پاکستانیوں کو طبی امداد پر جان ایولودریان کا شکریہ ادا کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان میں کرونا سے متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے اور ہزاروں ایرانی کرونا وائرس کا شکار ہو چکے۔ ایران معاشی پابندیوں کے باعث صورتحال پر قابو پانے میں ناکام ہے۔ ایران پر عائد معاشی پابندیوں کو فوری ختم کیا جائے اور کرونا کی وجہ سے ایران کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا عالمی وبا سے نمٹنے کیلئےمشترکہ کاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی، فرانس کے کرونا پر قابو پانے کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔

مزیدخبریں