ڈیوڈ وارنر سے آئی پی ایل ٹیم کی کپتانی بھی چھن گئی

02:00 PM, 24 Mar, 2019

چنئی: بال ٹیمپرنگ میں سزا یافتہ آسٹریلوی بیٹسمین ڈیوڈ وارنر سے آئی پی ایل ٹیم کی کپتانی بھی چھن گئی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی بیٹسمین ڈیوڈ وارنر کی دستیابی کے باوجود سن رائزرزحیدرآباد نے نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کو کپتان مقرر کر دیا ۔

وارنر کی ہی قیادت میں سن رائزرز آئی پی ایل چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں ، مگر اس بار انھیں اس ٹیم میں ایک عام کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلنا ہوگا۔

خیال رہے کہ بال ٹیمپرنگ کرنے کے جرم میں کرکٹ آسٹریلیا ڈیوڈ وارنر کو مستقبل میں قیادت کیلیے نااہل قرار دے چکا ہے۔

مزیدخبریں