بلاول بھٹو اپنے والد کیلئے سیاسی چتا جلانے جا رہے ہیں:شیخ رشید

12:20 PM, 24 Mar, 2019

نوشہرہ: پیپلزپارٹی کے ٹرین مارچ پر وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے مارچ کیلئے ٹرین مانگی، ہم نے فری ٹریک دے دیا۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی اپنے والد کیلئے سیاسی چتا جلانے جا رہے ہیں۔ جون سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا، اس ملک میں چور رہیں گے یا چوکیدار، فیصلہ ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ نوشہرہ میں وزیر ریلوے نے درگئی سفاری ٹرین کا افتتاح کر دیا۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری والد کی وجہ سے اپنا سیاسی مستقبل برباد کررہے ہیں۔

بلاول کرپشن کےخلاف باہرنکلتے تو وہ قومی ہیرو ہوتے لیکن وہ والد کی وجہ سے اپنا سیاسی مستقبل برباد کررہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے ریلوے پرکوئی توجہ نہیں دی لیکن اب وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ریلوے میں انقلاب لائیں گے، ریلوے کو دوبارہ فعال اور کارآمد بنایا جارہا ہے۔ ریلوے کی بحالی سے مقامی معیشت اور تجارت کو فروغ ملے گا۔

مزیدخبریں