قاہرہ :مصر ی میوزیکل کمیٹی نے معروف گلوکارہ شیریں عبدالوہاب پر پابندی عائد کردی۔
اس پر الزام ہے کہ اس نے مصری حکومت کے بارے میں غلط زبان استعمال کی تھی۔ عکاظ اخبار کے مطابق شیریں عبدالوہاب نے بحرین میں میوزیکل شو کے دوران ایسے الفاظ استعمال کئے جو حکومت کی توہین کے زمرے میں آتے تھے۔
اس نے کہا تھا کہ میں آزادی سے یہاں بات کرسکتی ہوں اگرچہ یہی بات میں مصر میں کرتی تو مجھے گرفتار کرلیا جاتا۔
مصری میوزیکل کمیٹی ، شیریں عبدالوہاب کے ان جملوں کا نوٹس لیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس ضمن میں فنکارہ کے وکیل نے کمیٹی کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔