یوم پاکستان کے موقع پر ہیوی بائیک ریلی ، معمر رانا سمیت 180 بائیکرز کی شرکت

12:14 AM, 24 Mar, 2019

لاہور : ولید سٹی نے یوم پاکستان کے موقع پر ہیوی بائیک ریلی کا انعقاد کیا جوکہ ڈی ایچ اے سے شروع ہوکر شاہی قلعہ پر اختتام پذیر ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر ہیوی بائیک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

ڈبلیو سی اے کے ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری نے کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر نوجوانوں کا اس طرح تاریخی مقام کا رخ کرنا خوش آئند عمل ہے۔

ہیوی بائیک ریلی میں معروف ٹی وی اداکار معمر رانا سمیت 180 بائیکرز نے  شرکت کی اور اقدام کو سراہا۔

مزیدخبریں